Live Updates

عمران خان کے فیصلہ پر تنقید کرنے والے مخالفین کے ایجنڈہ پر کام کرتے ہیں ، راجہ ساجد جاوید

ہفتہ 9 جون 2018 20:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انساف کے رہنما صدر پی ٹی آئی کلر سیداں راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کے فیصلہ پر تنقید کرنے والے مخالفین کے ایجنڈہ پر کام کرتے ہیں ،ٹکٹوں کی تقسیم ایک مشکل مرحلہ تھا جو تقریبا خوش اسلوبی سے حل ہو گیا اب تما کارکنان اور عہدیدارن کو پسند و ناپسند کی بجائے پی ٹی آئی کے منشور پر توجہ دینا ہو گی اور تمام امیدوارں کو بلا تفریق کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن محنت کر نا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے راجہ ساجد نے کہا ہے کہ پوقری صرف خدا کی ذات ہے انسان مٰں خامیاں یقینا ہوتی ہیں ہمارے لیڈران میں بھی بطور انسان شاہد خامیاں ہونگی مگر اس کا یہ مطلب نہیں مکہ پارٹی پالیسی پر تنقید کرنا شروع ہو جائیں انشاء اللہ تما پاکستانیوں کی محنت اور لگن سے پی ٹی آئی پورے ملک سے کامیاب ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات