Live Updates

PP-24 چکوال فور کے لیے گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

ہفتہ 9 جون 2018 20:39

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) PP-24 چکوال فور کے لیے گیارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سید فہیم احمد شاہ کی عدالت میں جمع کرا دیئے -کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ایم پی اے ملک شہر یار اعوان ،ملک خوشحال خان ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرنل (ر) سلطان سرخرو،حکیم نثار احمد،ملک عابد حیات ،ملک محمد اقبال ڈھلی، سید فیصل شاہ ہمدانی شامل ہیں -تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے عبدالغفور،متحدہ مجلس عمل کی جانب سے ڈاکٹر محمد حمید اللہ،برادری اتحاد کی جانب سے ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ،ملک اسد محمود کوٹگلہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراے جبکہ سردار امجد الیاس سوموار کو کاغذات جمع کرایں گی-پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے حافظ عمار یاسر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے ملک مظہر بھٹی سوموار کو کاغذات جمع کرائیں گی-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات