جہلم، فرد برائے ریکارڈ کی سہولت نادرا کے 3700 ای سہولت کی مراکز پر مرحلہ وار فرا ہمی

ہفتہ 9 جون 2018 20:39

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نادرا کے مابین معاہدہ کی رو سے فرد برائے ریکارڈ کی سہولت نادرا کے 3700 ای- سہولت مراکز پر مرحلہ وار میسر کی جاری رہی ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب کے 10 اضلاح بشمول ملتان، سیالکوٹ، گجرات، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، رحیم یار خان، جھنگ اور اوکاڑہ میں واقع ایک ہزار سے زائد ای-سہولت مراکز سے فرد برائے ریکارڈ کے اجراء کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق اراضی ریکارڈ سینٹر پر 60 سے 80 فیصد سائلین فرد برائے ریکارڈ کے حصول کے لئے آتے ہیں۔ اس سہولت کی بدولت سائلین کی اکثریت تحصیل اراضی ریکارڈ سینٹر جائے بناء اپنا متعلقہ علاقہ میں واقع قریب ترین نادرا ای سہولت مرکز سے فرد برائے ریکارڈ حاصل کر سکتے ہیں، جس کے باعث اراضی ریکارڈ سینٹرز پر رش میں نمایاں کمی اور دیگر سروسز کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ ای - سہولت مرکز سے فرد کے حصول کی فیس 150 روپے اور نادرا کی فیس 60 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فرد برائے ریکارڈ کے حصول کے لئے اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔ سہولت سینٹر میں موجود نمائندہ شناختی کارڈ سے تصدیق کے بعد محض 5 منٹ میں فرد برائے ریکارڈ جاری کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :