جہلم، خواجہ سرائوں کی مقبول صوبائی راہنما میڈم لبنیٰ لال حلقہ پی پی 26سے انتخابات میں حصہ لیںگی

ہفتہ 9 جون 2018 20:39

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) خواجہ سرائوں کی مقبول صوبائی راہنما میڈم لبنیٰ لال حلقہ پی پی 26سے انتخابات میں حصہ لیںگی یہ فیصلہ انہوں نے عوام کے اور خواجہ سرائوں کے اصرار پر کیا ،جبکہ انہوں نے اس ضمن میں اپنے انتخاب کیلئے تمام خواجہ سرائوں کے ساتھ ساتھ تمام معززین نوجوانوں کو ایک اجلاس بلا کر اس میں حکمت عملی طے کر کے اسے آگے بڑھایا جائے گا جبکہ ان کے انتخابات میں آنے سے نہ صرف خواجہ سرائوں کا مقام بڑھے گا بلکہ وہ معاشی ترقی میں مزید بہتری لاسکیںگی اور ان کو معاشرے میں ان کا مقام بلند ہوگا۔

متعلقہ عنوان :