ابصار علی کی دبئی میں کھیلوں کے سفیر کی حیثیت سے اہم شخصیات سے ملاقاتیں ،پاکستان میں کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

ہفتہ 9 جون 2018 20:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر ابصار علی نے دبئی میں کھیلوں کے سفیر کی حیثیت سے ٹاپ برج الخلیفہ ‘زید دبئی چیریٹی‘برج العرب ‘رائل ڈیٹس ‘ڈیوا ‘عمار مالز کے ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ و ترقی پر تبادلہ خیال کیا ۔ ابصار علی نے پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے، ایک طرف سپانسرز نے وعدہ کیا ہے دوسری طرف انہوں نے انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی جس میں 64 ممالک کے کھلاڑی شامل تھے جس میں انہوں نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی ‘انہوں نے تین روزہ ٹیبل ٹینس ورکشاپ میں بھی شرکت کی جس میں چائنا کے طرز پر کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے طریقہ کار بتائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جولائی کے آغاز میں ملائشیا ‘آخری ہفتے میں لندن اور پھر اگست میں انڈونیشا جائیں گے جس کا مقصد خیبر پختونخوا کے ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے لئے کوچز کا بندوبست کرنا اور ان کے لئے سپانسر شپ کی تلاش ہے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پانچ ہزار اور دس ہزار روپے کیمپ کے لئے دئیے گئے اس کے علاوہ ان میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ڈی جی سپورٹس جنید خان نے رمضان سپورٹس فیسٹیول کے ٹیبل ٹینس ونرز کے لئے پانچ ‘پانچ ہزار روپے انعام کا اعلان کیا اس کے ساتھ انہوں نے تین انٹرنیشنل ٹیبل ‘ربڑ میٹ اور ٹیبل ٹینس ہال کی تزئین و آرائش کا بھی وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :