ایف آئی اے میں 3نئے زون بنانے ، نچلے عملے کی اپ گریڈیشن سمیت ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ

ہفتہ 9 جون 2018 21:22

ایف آئی اے میں 3نئے زون بنانے ، نچلے عملے کی اپ گریڈیشن سمیت ری سٹرکچرنگ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) ایف آئی اے میں 3نئے زون بنانے ، نچلے عملے کی اپ گریڈیشن سمیت ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیاگیاہے ایف آئی اے میں ہونے والے ری سٹرکچرنگ کی تجاویز 28صفحات پرمشتمل ہیں جو کہ وزارت داخلہ کوا رسال کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ 2018سے لیکر 2021تک محکمہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے لیکر کانسٹیبل تک 2877نئی آسامیاں پیدا کی جائیں 2018-19میں 826، 2019-20میں 893جبکہ 2020-21میں 1158نئی بھرتیاں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جبکہ محکمہ کی ری سٹرکچرنگ میں تقریباً 1ارب 70کروڑ پچاس لاکھ روپے کے اخراجات آئینگے جو تین سالوں میں مختلف فیزوں میں خرچ کئے جائینگے ۔ سفارشات میںکہا گیاہے کہ نچلے عملے کے اپ گریڈیشن کیا جائے ایف آئی اے میں تین نئے زون ، چھ ڈائریکٹریٹ اور 14کمپوزٹ سرکل بنائیں جائینگے ۔ فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد ساتوں ایجنسیوں ( اضلاع ) میں ایف آئی اے کے دفاتر بھی بنائیں جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :