جہانیاں،دوگروپوں میں تصادم،فائرنگ سی1جاں بحق 14افرادزخمی ،3کی حالت تشویشناک

ہفتہ 9 جون 2018 23:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) دوگروپوں میں تصادم،فائرنگ سی1جاں بحق 14افرادزخمی ،3کی حالت تشویشناک۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ چک110دس آر میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا دونوں پارٹیوں کی جانب سے ڈنڈوں سوٹوں کا آزادہ استعمال ہوا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں شوکت سوہل نامی شخص جاں بحق جبکہ دونوں گروپوں کی14افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ڈی پی او جہانیاں کائیوان کریم عباسی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محمد عارف سعید ۔سلیمانی بازار جہانیاں تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال۔ ہفتہ،09جون۔2018ء ۔