اسلام آباد ،پرائیوٹ سکول مالکان کی ہٹ دھرمی جاری

والدین کو مختلف زرائع سے تنگ کرکے فیس وصول کی جا نے لگی عدالت کے حکم پر پیرا نے فیس نہ لینے کے لئے دوسرا نوٹیفیکیشن جار ی کردیا

ہفتہ جون 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) وفاقی دارلحکومت میں پرائیوٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایک ہفتے میں دو مرتبہ نجی تعلیمی ا داروں کوگرمیوں کی چھٹیوں میں فیسیں نہ لینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے لیکن نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیس نہ دینے والے والدین کے بچوں کا رزلٹ روکنے اور توتکار کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ پیراصر ف نوٹیفیکیشن کی حدتک اپنی زمہ داریاں پوری کرکے خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہی ہے ،تفصیلات کے مطابق پیرا نے گرمیوں کی چھٹیوں میں عدالت عالیہ اسلام آباد کے فیصلے کی روشنی میں پہلا نوٹیفیکیشن 4جون کو تمام نجی تعلیمی اداروں کو جاری کیا تھا جس میں یہ وضاحت کی گئی تھی کہ وفاقی دارلحکومت کا کوئی بھی پرائیوٹ تعلیمی ادارہ بچوں سے گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس وصول نہیں کرسکتالیکن اس کے باوجود والدین کوفیس دینے پر نجی ادارے مجبور کر رہے ہیں جس کی مختلف شکایات پیرا کے چیئر مین کو متاثرہ والدین کی طرف سے موصول ہو رہی تھی جس کے بعددوسرانوٹیفکیشن 8جون کو جاری کیا گیا لیکن نجی اداروں کے مالکان عدالت عالیہ اور پیرا دونوں کے حکم ماننے کو تیار نہیں ہے اسلام آباد میں قائم نجی تعلیمی ادارے اسلام آباد کالج فار آرٹ اینڈ سائنس کی جانب سے فیس جمع نہ کرانے والے والدین کے بچوں کو رزلٹ نہیں دیے گئے ہیں ،اس موقع پر نتائج کے لیے جانے والے والدین اور سکول انتظامیہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اس دوران بعض والدین کی جانب سے پیرا میں فون کیا گیا تو وہاں سے کہا گیا کہ تحریری شکایت دی جائے جس پر ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پرائیویٹ ایجوکشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ 18مئی کو جاری ہونے والے اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت کوئی بھی نجی تعلیمی ادارہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں سے فیس نہیں لے سکتے اس کے باوجود جو تعلیمی ادارے والدین کو مجبور کررہے ہیں ان کے بارے میں اتھارٹی کو تحریری طورپر آگاہ کیا جائے ، نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہاگیاہے کہ والدین موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران فیس جمع کرانے سے گریز کریں۔

اس حوالے سے جب موقف لینے کے لیے اسلام آباد کالج فار آرٹ اینڈ سائنس کی مالک نصرت طاہر سے رابطہ کیا تو انہوں نے موبائل فون اٹینڈ کرنے کے بعد تعارف کرانے پر پانچ منٹ بعد فون کرنے کاکہہ کر نمبر بند کردیا جبکہ بعد ازا?ں کوشش کے باوجود انہوں نے اپنا موبائل فون اٹینڈ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :