کراچی، قصبہ کالونی میں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا

مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج تھا بازیابی کے بعد والدین کے حوالے کی گئی تھی

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:53

کراچی، قصبہ کالونی میں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 20 سالہ سونیا کو مبینہ طور پر دیور نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ درج تھا بازیابی کے بعد والدین کے حوالے کی گئی تھی۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ 20 سالہ سونیا کی لاش کو اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔