Live Updates

ریحام خان نے طلاق سے قبل عمران خان کی تعریفیں کرنے کی وجہ بتا دی

عمران خان کی تعریفیں ان کی محبت میں کیا کرتی تھی، مجھے لگتا تھا کہ میں سب کچھ سنبھال لوں گی،ریحام خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 10 جون 2018 11:34

ریحام خان نے طلاق سے قبل عمران خان کی تعریفیں کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اشاعت سے قبل ہی متنازعہ بن گئی ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کئی اہم شخصیات سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں جس کی وجہ سے ریحام خان کو اب تک قانونی نوٹس بھی مل چکے ہیں۔اسی متعلق جب ریحام خان سے ایک پروگرام کے دوران پوچھا گیا کہ آپ تو طلاق سے قبل عمران خان کی بہت تعریفیں کیا کرتی تھیں تو کیا وہ سب جھوٹ تھا۔

یا عمران خان کی تعریفیں کرنے کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔تو ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی کتاب میں ان تمام باتوں کا بھی ذکر کیا ہے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ساری زندگی ذمہ داری اور ڈیوٹی کے ساتھ گزاری ہے۔میرا اپنے گھر میں یہ کردار ہوتا تھا کہ مجھے جو کچھ بھی ماں باپ کہتے تھے میں وہ مان لیتی تھی اور میں نے اس معاشرے کے مطابق زندگی گزاری۔

(جاری ہے)

اور میں یہ اپنی پہلی شادی میں بھی یہی کیا۔جہاں تک ممکن تھا میں نے نبھانے کی کوشش کی لیکن ایک ایسا وقت آتا ہے کہ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ اگر آپ کسی سے چپ چاپ تھپڑ کھا رہے ہیں تو یہ آپ کی غلطی ہے۔اور میں اب اس بات میں خود کو قصور وار محسوس کر رہی ہوں۔کیونکہ جب میری عمران صے شادی ہوئی تو میرے خیال میں انسان پیار میں بھی اندھا ہو جاتا ہے۔

اور ویسے بھی ہم اپنے بچے میں وہ نقص نہیں دیکھ سکتے جو اور لوگ دیکھ سکتے ہیں۔کیونکہ ہم یہ ماننا نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے میں کوئی مسئلہ ہے۔اور اگر میں نے کبھی میڈیا میں بات کرتے ہوئے عمران خان کی کسی بات پر پردےڈالے تو مجھے اس بات کا یقین تھا کہ میں سب کچھ سنبھال لوں گی۔میں نے جو کچھ بھی کیا وہ میں نے محبت اور نیک نیتی میں کیا لیکن ایک وقت آتا ہے جب ہمیں احساس ہوتا ہے کہ اب مزید سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018ء کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اُمیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئیکے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات