راولپنڈی، شہر میں امن و امان کا قیام،سیاست میں شرافت اور رواداری کی مثال قائم کرنا ہمارا مشن ہے،غلام علی خان

اتوار 10 جون 2018 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 18غلام علی خان نے کہا کہ شہر میں امن و امان کا قیام،سیاست میں شرافت اور رواداری کی مثال قائم کرنا ہمارا مشن ہے،انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس قوم کو آئین و قانون کا درس دیا، ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے تربیت یافتہ کارکن ہیں،ہم سیاست میں پیسے کے بے دریغ استعمال کا خاتمہ چاہتے ہیں ،پی پی 18کے الیکشن میں پیسے کے بے دریغ استعمال کی بجائے ،ڈاکٹر طاہرالقادری کاانقلابی پیغام گھر گھر پہنچائیں گے،ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز بنگش کالونی میں عوامی تحریک کے رہنما حاجی عبدالغفور کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نذیر ہزاروی،حاجی شیخ رضا احمد ،حاجی عبدالغفور،شاہد رفیق،،سہیل اقبال،شیخ جاوید عالم،ملک رضا،شیخ حفیظ،،توصیف ڈار،شکیل لودھی اور دیگر بھی موجود تھے،انہوںنے کہا کہ ہمارامقصد ملک میں حقیقی تبدیلی اور آئین و قانون کی پاسداری کو ممکن بنانا ہے،انہوںنے کہا کہ قومیں میٹرو بس، اورنج ٹرین سے نہیں بلکہ تعلیم سے ترقی کرتی ہیں،انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں ہر شہری کو روزگار،تعلیم،صحت،انصاف ان کی دہلیز پر ملے،اور بنیادی اشیائے صرف عوام کو نصف داموں پر ملیں،راٹھور