پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آچکا ہے ،ْاحسن اقبال

باقی تمام امیدوار پیپلز پارٹی،ق لیگ اور مسلم لیگ ن کا ملغوبہ ہیں ،ْ سابق وزیر داخلہ

اتوار 10 جون 2018 22:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آچکا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 172قومی اسمبلی کی نشستوں پرتقریباً 23پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ،ْباقی تمام امیدوار پیپلز پارٹی،ق لیگ اور مسلم لیگ ن کا ملغوبہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہرالیکشن میں اپنی وفاداریاں بدلتے ہیں،ان اڑتے ہوئے پرندوں سے وہ کونسا نیا پاکستان ہے جو بنے گا تحریک انصاف کے نئے پاکستان کا تصور کھل کرقوم کے سامنے آچکا ہے۔