پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، کے ایس ای 100انڈیکس 43900کی نفسیاتی حدبرقرار، سرمائے میں15ارب روپے سے زائدکی کمی

پیر 11 جون 2018 18:19

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، کے ایس ای 100انڈیکس 43900کی نفسیاتی حدبرقرار، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھائو کے بعدمندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس 43900کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،سرمایہ کاری مالیت میں15ارب29کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت29.51فیصدکم جبکہ62.75فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کے سبب کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43838پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی،کیمکل،سیمنٹ اور دیگرسیکٹر میں خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 44245پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس16.95پوائنٹس کمی سی43931.16پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکومجموعی طور پر314کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی106کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،214کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں15ارب29کروڑ27لاکھ70ہزار873روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر90کھرب21ارب53کروڑ94لاکھ34ہزار839روپے ہوگئی۔

پیر کو16کروڑ1لاکھ49ہزار920شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت6کروڑ70لاکھ63ہزار930شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے خیبرٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت19.26روپے اضافے سی404.65روپے اوراسماعیل انڈسٹری کے حصص کی قیمت19.00روپے اضافے سی399.00روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت324.17روپے کمی سی7853.33روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت314.00روپے کمی سی7785.00روپے ہوگئی۔

پیرکو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ26لاکھ65ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت24پیسے اضافے سی13.24روپے اورلوٹے کیمکل کی سرگرمیاں1کروڑ41لاکھ45ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت71پیسے اضافے سی12.22روپی پر بندہوئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس26.69پوائنٹس اضافے سی21690.52پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس129.56پوائنٹس کمی سی74365.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس56.11پوائنٹس کمی سی31815.97پوائنٹس پر بندہوا۔