حسن عسکری کی زیر صدارت نگران کابینہ کا پہلا اجلاس، انتخابات کے

شفاف،منصفانہ،آزادانہ اورپرامن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف او رمنصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے ،الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کویقینی بنانے کیلئے سہولتیں فراہم کرینگے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر اوراعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں ،انکا کوئی سیاسی ایجنڈا تھا ،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا محدود مدت اور محدود اختیارات کیساتھ عوام کی فلاح وبہبود کی ذمہ داری نبھائیں گے ‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 11 جون 2018 18:43

حسن عسکری کی زیر صدارت نگران کابینہ کا پہلا اجلاس، انتخابات کے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب حسن عسکری رضوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں نگران کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا،جس میں عام انتخابات کے شفاف ، منصفانہ،آزادانہ اورپرامن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کا اظہار کیا گیا- نگران وزیراعلیٰ پنجا ب حسن عسکری رضوی نے نگران صوبائی وزراء کا خیر مقدم کیا اورانہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے کا بینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ محدودمدت اور محدود دائرہ کار کیلئے ہے اورنگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف او رمنصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے -ہم نے محدود عرصے میں شفاف انتخابا ت کی ذمہ داری کو پورا کرنا ہے - انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کویقینی بنانے کیلئے سہولتیں فراہم کریں گی-انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کو غیر جانبدارانہ طریقے سے فرائض سرانجام دینے ہیں-ہم محدود مدت کیلئے آئے ہیںاورہم چاہتے ہیں کہ عوامی فلاح وبہبود کیلئے کچھ ایسے کام کر جائیں جس سے عوام کو ریلیف ملے اورعوام کی فلاح و بہبود سے متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں لیڈ لینا ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں جو آنے والی نگران حکومتوں کیلئے قابل تقلید ہو -انہوںنے کہا کہ وزراء ، انتظامیہ اور پولیس کو غیر جانبدار او رغیر سیاسی ہونا چاہیی-نگران کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہے اور ہم نے ملکر کام کرنا ہی-انہوںنے کہا کہ نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر اوراعلی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں -ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا تھا ،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا -انہوںنے کہا کہ محدود مدت اور محدود اختیارات کیساتھ عوام کی فلاح وبہبود کی ذمہ داری نبھائیں گے -چیف سیکرٹری نے حکومتی امور،سرکاری محکموں کے افعال کار اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس کے دوران نگران کابینہ کو رولز آف بزنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا -نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔