قصور ،ْتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، بیوی شدید زخمی، ڈرائیور موقع سے فرار

پیر 11 جون 2018 18:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، بیوی شدید زخمی، ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ٹریکٹر قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق پیال کلاں کا رہائشی محمد خالد اپنی موٹر سائیکل نمبری LER8438پر بیوی کے ہمراہ قصور سے لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ حویلی کرتوکی کے قریب کٹ سے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نمبری نے فیروز پور روڈ پر چڑھتے ہوئے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد خالد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی نسیم بی بی کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا، ڈرائیور موقع سے فرار،مقدمہ درج کر لیاگیا۔