توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے تاریخی فیصلہ دیا جائے : پیاف

پیر 11 جون 2018 19:46

توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے تاریخی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو سیاسی مسئلہ بنانا افسوسناک ہے اسکی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حق میں ہے اورمشترکہ وسائل سے جلد از جلد تعمیر کا پر زور مطالبہ کرتی ہے ۔ ملک و قوم کی بد قسمتی ہے کہ کالاباغ ڈیم پر گزشستہ 50 سال سے سیاست ہو رہی ہے اورمفاد پرست عناصر اس پراجیکٹ کی مخالفت کر کے بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس تناظر میںچیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت شروع کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی دریائوں پر ڈیم بنا کر پاکستانی دریائوں کا پانی روک رہا ہے جبکہ پاکستان قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ کو التواء کا شکار کیے ہوئے جس سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور پانی کا بحران شدید ہوگیا ہے کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر نہ ہونے سے توانائی بحران شدید تر ہوا توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے امید ہے چیف جسٹس کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی بابت تاریخی فیصلہ دینگے اور ملک کیلئے اس منصوبہ پر کام کا آغاز جلد ہوجائے گا۔

۔