نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیس لڑنے سے معذرت کرلی

پیر 11 جون 2018 20:05

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیس لڑنے سے معذرت ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیس لڑنے سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں شروع ہوئی تو خواجہ حارف نے احتساب جج محمد بشیر کے روبرو اپنا وکالت نامہ واپس لینے کی درخواست کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ایک ماہ کی مدت میں کیس کی صحیح طریقے سے پیروی نہیں کرسکوں گا پہلے چھ ماہ دیئے گئے پھر دو ماہ اور مزید ایک ماہ دیا گیا نو جون کو وہ مہلت ختم ہوگی تو عدالت عظمیٰ کی طرف سے مزید ایک ماہ کا وقت دے کر حکم دیا گیا کہ ایک ماہ کے اندر اندر کیس کا فیصلہ کیاجائے کیس کی پیروی کیلئے مدت کم ہے آپ بھی انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرسکیں گے اس لئے کیس کی پیروی سے اپنا نام واپس لیتا ہوں اس پر احتساب جج محمد بشیر نے کہا کہ آج کا دن آپ دینگے تو خواجہ حارث نے کہا کہ جی نہیں میں آج کے دن سے ہی اپنا نام واپس لیتا ہوں ۔