ارباب افضل حیات پی کے 68 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہونگے

والدکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائوں گا ‘عوام کی بے لوث خدمت مشن ہے ‘میڈیا سے بات چیت

پیر 11 جون 2018 20:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) مسلم لیگ (ن )کے صوبائی رہنماء اورکے پی68 کے متوقع امیدوار ارباب افضل حیات خان نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر کے پی68کیلئے کاغذات نامزدگی الیکشن آفس میں جمع کرا دیئے‘اس موقع پر ان کے ہمراہ اپنے خاندان کے قریبی رشتہ داروں اورپی کے 68کے عمائدین کی بڑی تعداد بھی موجودد تھی‘ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی کی68کے عوام ان کیساتھ ہیں اور انہیں امید ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں واحد گھڑی کنکولہ‘ شیخانوں کلے ‘احمد آباد‘سپین جماعت ‘ تودہ ‘خزانہ ‘ پختہ غلام ‘گلبیلہ‘ کوچیان ‘میوڑہ ‘ناگمان ‘شکرپورہ‘ دامان افغانی‘ تخت آباد اور ملحقہ علاقوں کے عوام ان پر اعتماد کرینگے انہوں نے کہا کہ صرف اور صرف عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آیا ہوں جس کے لئے کسی بھی قریانی سے دریغ کروں گا اور والد ارباب اکبر حیات (مرحوم )کے مشن کو جاری رکھوں گا ‘انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پانچ سالہ دور حکومت میں ملک بھرمیں عوام کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ بھی موقع ملنے پر عوام کی تمام محرومیاں دور کریں گی