بختیار آباد لہڑی روڈ پر ڈکیتی: نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لہڑی جانے والی گیارہ ہزار ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے چار لائن مینوں سے موبائل فون نقدی واپڈا کا سامان لوٹ کر فرار

پیر 11 جون 2018 20:17

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) بختیار آباد لہڑی روڈ پر ڈکیتی نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لہڑی جانے والی گیارہ ہزار ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے چار لائن مینوں سے موبائل فون نقدی واپڈا کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز پہنچ گئی لہڑی انتظامیہ اور لیویز فورس کے نہ پہنچنے پر واپڈا کے اہلکاروں کا احتجاج مرمت کام بند کردیا تفصیلات کے مطابق بختیار آباد سے لہڑی شہر کو جانے والی بجلی کی گیارہ ہزار ٹرانسمیشن لائن کے بیس کھمبے تیز ہوائوں کے بعد گر گئے تھے جن کی بحالی کیلئے سوار کی صبح بختیار آباد لہڑی روڈ پرموٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر گیارہ ہزار ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنے والے چار لائن مینوں سکندر خان محمد سچل خالد شریف اور ڈرائیور سلطان احمدسے موبائل فون نقدی واپڈا کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع لہڑی انتظامیہ اور لیویز فورس کو دی گئی لیکن بر وقت نہ پہنچنے پر واپڈا کے اہلکاروں کا احتجاج ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام بند کردیا واپڈا ہائیڈرویونین کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ لہڑی انتظامیہ لیویز کے عدم تعاون قابل افسوس ہے مسروقہ سامان کی بر آمدگی تک احتجاج جاری رہے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی واضع رہے کہ لہڑی جانے والی گیارہ ہزار ٹرانسمیشن لائن کی دو دنوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں بجلی کا طویل بریک ڈائون ہونے سے شہری شدید گرمی میں بلبلا اٹھے ہیں