نیشنل پارٹی بلوچستان ،خصوصا پنجگور کی امن ترقی ،تعلیم دوستی کے تسلسل کو جاری رکھ کر الیکشن میں عوام کے پاس جائیگی، میر رحمت صالح بلوچ

نیشنل پارٹی پر تنقید کرنیوالوں نے بلوچستان کے خون آلود ماحول میں عوام اور ورکروں کو چھوڑ کر خود ساختہ جلاوطنی کو ترجیح دی ،سابق صوبائی وزیر

پیر 11 جون 2018 20:26

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر صحت حلقہ این اے 270اور پی بی 44پی بی 43کے امیدوار میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان اور خصوصا پنجگور کی امن ترقی تعلیم دوستی کی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے 2018 کی الیکشن میں عوام کے پاس جائیگی ،نیشنل پارٹی نے 2013 کی خون الود الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے صرف ڈھائی سالہ حکومت میں بلوچستان کو تعلیم امن ترقی سیاسی سرگرمیاں بحال کرکے بلوچستان کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ،جو لوگ نیشنل پارٹی پر تنقید کررہے ہیں وہ بلوچستان کی خون الود ماحول میں عوام اور ورکروں کو چھوڑ کر خود ساختہ جلاوطنی کو ترجیح دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رحمت صالح بلوچ نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی مخالفین بلوچ قوم اور بلوچستان کو بہتر مستقبل کے پروگرام دینے کے بجائے اپنی ہی لگائے ہوئے آگ پر پانی ڈالنے کے بجائے نیشنل پارٹی پر تنقید کرکے وقت ضائع کررہے ہیں نیشنل پارٹی کا منشور بلوچستان کی امن ترقی تعلیم کی فروغ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سیاسی عمل کے زرئعے بلوچستان کے محرومیوں کا خاتمہ ہے نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں خون الود بلوچستان کو امن ترقی تعلیم اورصحت کے اداروں کی بحالی میرٹ کو ترجیح دے کر حق داروں کو انکا حق فراہم کیا ہے نیشنل پارٹی اس تسلسل کو جاری رکھے گی بلوچستان اور خصوصا پنجگور میں امن اور انسانی زندگی دوبارہ بحال ہوئی ہے عہ نیشنل پارٹی کی مرعون منت ہے جس کیلئے نیشنل پارٹی کے ورکروں نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے انہوں نیکہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی رواداری کی فروغ سیاسی عمل کی بحالی کے خواہاں ہیں نیشنل پارٹی کیلئے کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر مخالف نہیں ہے نیشنل پارٹی ایک دوسرے پر الزام لگانے اور نیچا دیکھانے کی سیاست کے بجائے بلوچستان کی خدمت ترقی کو فوقیت دیتی ہے نیشنل پارٹی کا پروگرام بڑا واضع ہے نیشنل پارٹی بلوچڈتان کی امن ترقی خوشحالی نوجونوں کو روزگار کی فراہمی کو اولیت دیتی ہے نیشنل پارٹی 2018 کی الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد عوام کے پاس جائے گی۔