حیات آباد پشاور آج کل ان گنت مسائل سے دوچار ،جب سے موجودہ ڈائریکٹر پی ڈی اے نے چارج سنبھالا مسائل میں دو چند اضافہ ہوا ہے،نعیم خان عیسکی

پیر 11 جون 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی نے کہا ہے کہ حیات آباد پشاور آج کل ان گنت مسائل سے دوچار ہے جب سے موجودہ ڈائریکٹر پی ڈی اے نے چارج سنبھالا ہے مسائل میں دو چند اضافہ ہوا ہے۔آوارہ کٴْتوں کی وجہ سے لوگ تراویح اور صبح کی نماز مسجدوں میں پڑھنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا نکاسی کے سسٹم کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی کھڑا ہونے سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ چند افسروں کی سیکورٹی پر مامور ہونے کی وجہ سے گھر تو گھر گلیوں میں راہ زنوں کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں بعض گلیاں اور سڑکیں مرمت ہوئی ہیں لیکن اکثریت ابھی بھی اٴْسی طرح پڑی ہے۔

(جاری ہے)

صفائی کا عملہ صرف چند گھروں کے خدمت میں لگا ہواہے۔ پانی کا مسئلہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے۔ محکمہ پانی والے پرائیویٹ ٹینکر مافیا سے ملی ہوئی ہے۔ جو مٹھی گرم کرسکتے ہیں اٴْن کو پانی ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار بازار میں ہر چیز میں گھپلا ہورہا ہے۔ نرخ نامہ پر عمل درآمد نہیں ہورہا وزن پورا نہیں غیرمعیاری چیزیں پی ڈی اے عملے کی سرپرستی میں بکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی ڈی اے عوامی مسائل میں دلچسپی نہیں رکھتے ،وہ مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ موجودہ ڈی جی کی فوری تبادلے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں یہ مطالبہ حیات آباد کے عوام کا مطالبہ ہے۔ اگر حل پر توجہ نہیں دی گئی تو حیات آباد کے عوام مجبوراً سڑکوں پر نکل آئیں گے۔