سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا میں فوجی عدالت سے سزائے موت ملنے کے خلاف دہشتگردوں کی اپیلوں کی سماعت عدالت نے مجرمان کے وکیل حشمت حبیب کو آیندہ سماعت پر پیش ہونیکاحکم دیتے ہوئے سماعت 16اگست تک ملتوئی کردی

پیر جون 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا میں فوجی عدالت سے سزائے موت ملنے کے خلاف مجرموں سعد عزیز،طاہر منہاس،اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کی درخواستوں کی سماعت پیر کو ہوئی عدالت میں مجرموں کے وکیل حشمت حبیب کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی عدالت نے وکیل حشمت حبیب کو حتمی مہلت دہتے ہو ئے آئندہ سماعت پرہر صورت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی واضع رہے کہ عدالت نے مجرموں کے وکیل سے ملٹری کورٹ کے حکم نامہ کی تفصیلات طلب کررکھی ہیں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر قانونی آرا بھی طلب کررکھی ہیں جبکہ ملٹری کورٹ نے دہشتگرد سعد عزیز،طاہر منہاس،اظہرعشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو سزا موت سنائی تھی۔

#