کراچی ، سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزا ئے موت کے خلاف دہشتگردوں کی اپیلوں کی سماعت

مجرموں کے وکیل حشمت حبیب کی عدم حاضری کے باعث آج بھی کارروائی نہ ہو سکی عدالت نے وکیل حشمت حبیب کو حتمی مہلت دہتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

پیر 11 جون 2018 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزا ئے موت کے خلاف دہشتگردوں کی اپیلوں کی سماعت مجرموں کے وکیل حشمت حبیب کی عدم حاضری کے باعث آج بھی کارروائی نہ ہو سکی عدالت نے وکیل حشمت حبیب کو حتمی مہلت دہتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا عدالت نے مزید کاروائی 16 آگسٹ تک ملتوی کردی واضح رہے کہ عدالت نے مجرموں کے وکیل سے ملٹری کورٹ کے حکم نامہ کی تفصیلات طکب کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر قانونی آرا بھی طلب کررکھی ہیں، فوجی عدالت نے دہشتگرد سعد عزیز،طاہر منہاس،اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمان کو سزا موت سنائی تھی فوجی عدالت نے دہشتگردوں کو سانحہ صفورا اور دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں سزا موت سنائی تھیدرخواستگزاروں کو فوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے ۔