چھوٹالاہور،ساڑھے دس لاکھ روپے سے زائدرقم چوری کرنے والاگروہ گرفتار

واردات میں شامل 5 ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل اور9 لاکھ روپے برآمد،

پیر 11 جون 2018 20:36

چھوٹالاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ساڑھے دس لاکھ روپے سے زائدرقم چوری کرنے والاگروہ اگلے روزگرفتار،واردات میں شامل 5 ملزمان کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل اور9 لاکھ روپے برآمد،پولیس تھانہ تورڈھیرکے نوتعینات ایس ایچ اوالطاف حسین خان اورانکی ٹیم کی اطمینان بخش کارکردگی کو عوامی سماجی حلقوں میںسراہاجانے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن تورڈھیرکے نوتعینات ایس ایچ او الطاف حسین خان نے پیرکے روز تھانے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ رات چوروں کی منظم گروہ گاؤں جلبئی کے رہائشی عبداللہ ولدزرخاب گل کے گھررات کی تاریکی میں داخل ہوئے اورایک بکس کے تالے توڑ کر اسمیں پڑے 10 لاکھ 61 ہزار روپے نقدی لے اڑے محنت مزدوری کی غرض سے بیرون ملک مقیم عبداللہ کی گھروالی نے صبح تھانہ آکر رپورٹ درج کرائی ڈی پی او صوابی سہیل خالد کواطلاع ملتے ہی انہوں نے فوراً ڈی ایس پی سرکل لاہورکی سربراہی میں ایس ایچ او الطاف حسین، تفتیشی آفیسرعیان اللہ خان اوراے ایس آئی اکرم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر اسے جلداز جلد ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کی ہدایات جاری کردئیے ٹیم نے مدعیہ کی نشاندہی پراسکے ایک قریبی رشتہ دار لڑکے عبدالمناف ولد مراد گل ساکن جلبئی کو فوراً حراست میں لیکر شامل تفتیش کیا دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دیگرملزمان عابد، عاطف پسران جاوید علی شاہ اور نائف ولد عبداللہ ، کامران ولد پردل ساکنان جلبئی کے نام بھی اُگل دئیے چنانچہ پولیس نے بڑی مہارت کیساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتیوںکوبروئے کار لاتے ہوئے باری باری تمام ملزمان کے خلاف چھاپے مار کر ایک دن کے اندرسب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جنکے قبضہ سے مختلف مقامات پر چھپائی گئی رقم اور سرقہ شدہ رقم سے خریداگیاموٹرسائیکل کی قیمت سمیت تقریباً9 لاکھ روپے برآمد کردئیے۔