نوشہروفیروز،ٹرین سے کچل کر درجنوں بکریاں ہلاک

پیر 11 جون 2018 20:42

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ٹرین سے کچل کر درجنوں بکریاں ہلاک، لاکھاروڑاسٹیشن کے قریب گائوں خلیل احمد بروہی کے پاس چالیس بکریاں کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر ٹرین ٹرین کی زدمیں آگئیں ،چرواہے حضوربخش بروہی کے مطابق 40میں سے 35بکریاں ہلاک اورپانچ زخمی ہوئی، وہ علاقے کے لوگوں کی بکریاں چراکر اپنا گزربسرکرتا تھاکہ گزشتہ روز تین لاکھ سے زائد مالیت کی بکریاں حادثہ کی نظر ہوئی ہیں، ضلعی و صوبائی حکومت انکی فوری امداد کرئے۔