نگران حکومت نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن سے مشاورت مکمل کر لی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اس سلسلے میں جلد افسروں کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دے گی

پیر 11 جون 2018 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) نگران حکومت نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کے لئے الیکشن کمیشن سے مشاورت مکمل کر لی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اس سلسلے میں جلد افسروں کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دے گی ۔ پیر کو ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کے لئے چیف الیکشن کمشنر اورالیکشن کمیشن کے ارکان سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلمشنٹ ڈویژن نے ایڈمنسٹریٹو سروس پولیس سروس آف پاکستان اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 اور 22 افسروں کے ناموں کی فہرستیں الیکشن کمیشن کے حکام کے سامنے پیش کیں اور الیکشن کمیشن کے ارکان اور چیف الیکشن کمشنر کے تفصیلی مشاورت کے بعد نئے تعینات کیے جانے والے افسروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن الیکشن کمیشن کی طرف سے فائنل کیے جانے والے نام وزیر اعظم آفس کو ارسال کرے گا اور نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد صوبوں کے نئے آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کے نوٹیفکیشن جار کر دیئے جائیں گے ۔