Live Updates

کرپشن کے ہول سیلر الیکشن میں عوام کا سامنا نہیں کر سکیں گے،سردار حسین بابک

صوبے میں حقیقی تبدیلی اے این پی اپنے دور میں لاچکی ہے ، ،تعمیر وترقی کے رکے ہوئے سفر کا دوبارہ آغاز کریںگے

پیر 11 جون 2018 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرتری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبے میں حقیقی تبدیلی اے این پی اپنے گزشتہ دور میں لا چکی ہے اور اقتدار میں ؤنے کے بعد2013میں تعمیر وترقی کے رکے ہوئے سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یو سی سروائی گاؤں دکاڑہ بی کے 22بونیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ضلعی صدر محمد کریم بابک ، فاروق علی خان اور زمان خان نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے بتائیں کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور میں اے این پی پر کتنی کرپشن ثابت کی،انہوں نے الزام لگایا کہپی ٹی آئی حکومت نے اے این پی دور کے منصوبوں کی پائی پائی کی چھان بین کی لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی اور وہ کچھ حاصل نہ کر سکے ، انہوں نے کہا کہ ہم پر الزامات لگانے والوں کے خلاف ان کی اپنی کرپشن کی فائلیں کھل گئی ہیں اور پانچ سال تک ہول سیل کرپشن کرنے والے اب عوام کا سامنا نہیں کر سکیں گے ، سردار حسین بابک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبے کی بد ترین حکومت تھی یہی وجہ ہے کہ انہیں باہر سے کسی مخالف کی ضرورت نہیں وہ ایک دوسرے کے خلاف ہی کافی ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد اے این پی دور کے ماڈل پولیس سٹیشن کے قیام کا منصوبہ شروع کریں گے تاکہ اپنے صوبے کی پولیس فورس کی تمام ضروریات و سہولیات کو پورا کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی دور میں پولیس کی تعداد میں خاطر کواہ اضافہ ، تنخواہیں بڑھانا، لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنا، سہولیات اور مراعات دینا تاریخی اقدامات ہیںاور دوبارہ اقتدار میں آ کر محکمہ پولیس کی نچلی سطح کے کانسٹیبلان سے افسران تک مستقل سروس سٹرکچر کو عملی طور پر یقینی بنائیں گے ․انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پولیس فورس پر فخر ہے اور مستقبل میں جرائم کی روک تھام اور امن کی مستقل بحالی کیلئے پولیس فورس کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کرکے تمام ضروریات رجیحی بنیادوں پر پوری کریں گے ، جائیں گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات