کوئٹہ،سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی

بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا

پیر 11 جون 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا سیکورٹی حکام کے مطابق ایف سی بلوچستان کی صوبے میں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاعات پر چمن اور جھل مگسی میں عمل میں لائی گئیں340 عدد سنائیپرز رائونڈز ‘5 عدد 107 ایم ایم رانڈرز اور کلاشنکوف برآمد کرلئے ۔