پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹیں دینے کے اعلان کے بعد ملیر کی عوام سڑکوں پر نکل آئی ،ْامیدواروں کے حق میں نعرے بازی اورریلیاں
پیر 11 جون 2018 22:33
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ٹکٹیں دینے کے اعلان کے بعد ضلع ملیر کے سردار جام عبدالکریم جوکھیو، حکیم بلوچ، آغا رفیع اللہ، ساجد جوکھیو،مرتضیٰ بلوچ، سلیم بلوچ، راجہ عبدالرزاق، محمود عالم جاموٹ کے حق میں ملیر کے کئی یوسیز کی عوام اور کارکنان گھروں سے روڈوں پر نکل آئے رقص کے ساتھ جیئے بھٹو اور قدم بڑھائو بلاول بھٹو ہم تمہارے ساتھ کے نعروں کی گونج جس کے بعد صبح ہوتے ہی چیئرمین یوسی چنڈ پاڑو ستار جوکھیو، چیئرمین یوسی گھگھر سلیم سالارجوکھیو، ممبر ضلع کونسل کراچی افضل جوکھیو، عبدالرزاق جوکھیو، نیاز احمد جوکھیو، بشیر گبول، واجد گبول، ربنواز جوکھیو، حق نواز جوکھیو، مختیارجوکھیو، شاہین جوکھیو، عزیزاللہ جوکھیو، عمران جوکھیو ، سلمان بلوچ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی ، ریلی میں شریک رہنمائوں نے ملیر عوامی پریس کلب ملیر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے ملیر میں منتخب کئے جانے والے امیدواروں کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہیں ،کچھ کارکنان پارٹی کی خلاف ورزی کررہے ہیں وہ پارٹی سے کبھی بھی مخلص نہیں پارٹی نے جب بھی انہیں ذمہ داری سونپی ہے وہ اس پر پورا نہیں اترے ہیں ایسے لوگ ہمیشہ اپنے مفادات کے خاطر پارٹی کو نقصان پہنچاتے ہیں اور پارٹی قیادت کے خلاف مظاہرے اور کانفرنسیں کرنے والوں کے خلاف پارٹی کے قانون اور قوائد کے مطابق کاروائی کرکے پارٹی کونقصان سے بچایا جائے ، ریلی میں موٹرسائیکلیں اور کاروں میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
این سی سی آئی اے کراچی کا غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار
-
ًمعرکہ حق میں دشمن کیخلاف عظیم کامیابی حاصل ہوئی‘ پاکستان کو نمایاںمقام ملا،فاروق ستار
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس
-
بنیان المرصوص صرف ایک معرکہ حق نہیں بلکہ قومی اتحاد، قربانی، استقامت اور حب الوطنی کی علامت ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان
-
نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ
-
تحصیل گوجر خان سے نکلنے والے وسائل گیس اور پٹرولیم پر سب سے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے،راجہ پرویزاشرف
-
سخاوت کرنے میں پاکستانیوں کاکوئی ثانی نہیں ‘چوہدری محمد سرور
-
وزیرِاعظم سے گورنر اور نگران وزیرِ اعلی سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
-
’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا‘راجہ پرویز اشرف
-
ججز کے خلاف شکایات: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب
-
آپریشن بنیان مرصوص حق و باطل اور قومی اتحاد کا معرکہ تھا،راجہ پرویزاشرف
-
جلائو گھیرا ئوکے مقدمات میں اسد عمراور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.