ہلال احمر سندھ نے عوام میں ابتدائی طبی امداد کے اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تین روزہ عوامی آگاہی مہم کیمپ کا انعقاد کیا

پیر 11 جون 2018 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ہلال احمر سندھ نے عوام میں ابتدائی طبی امداد کے اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تین روزہ عوامی آگاہی مہم کیمپ کا انعقاد آٹریم مال میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد عوام ابتدائی طبی امداد کی اہمیت سے اگاہ کرنا اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوام کو تیار کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

ہلا ل احمر کی جانب سے عوامی آگاہی مہم کیمپ کا انعقاد افطار کے بعد تین روز تک منعقد کیا جاتا رہا جس کا مقصد عوام کو ہلال احمر سندھ کے عملے اور رضاکاروں کے ذریعے ابتدائی طبی امداد کی بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا ۔عوام کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے کوئز شو کا بھی انعقاد کیا گیا اور جیتے والو ںمیں انعامات بھی تقسیم کے گئے۔

متعلقہ عنوان :