Live Updates

ملک امین اسلم کی طرف سے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی بھرپور حمایت کا اعلان

عمران خان میرے قائد ہیں اور جماعت کا ہر فیصلہ مجھے منظور ہے ، ملک امین اسلم میجر طاہر صادق کی کامیابی کے بعد خالی کردہ نشست پر ملک امین اسلم پارٹی امیدوار کی صورت میں الیکشن لڑیں گے اور پارٹی کی کامیابی کی صورت میں آپ وفاقی وزیر ہوں گے ، چیئرمین تحریک انصاف نے وڈیو بیان بھی جاری کر دیا ، ملک امین اسلم کا دعوی

پیر 11 جون 2018 22:55

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ملک امین اسلم کی طرف سے این اے 55 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ممبر کور کمیٹی ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی بھرپور حمایت کا اعلان این اے 56/55 میں کامیابی کے بعد این اے 55 کی نشست میجر طاہر صادق خالی کریں گے جس پر ملک امین اسلم ضمنی الیکشن لڑیں گے تحریک انصاف کے راہنما ملک امین اسلم نے اپنی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان میرے قائد ہیں اور جماعت کا ہر فیصلہ مجھے منظور ہے تحریک انصاف کی طرف سے این اے 55 کا ٹکٹ میجر طاہر صادق کو دیا گیا ہے میں پارٹی کے فیصلہ کا احترام کرتا ہوں اور کارکنان خصوصاً اپنے حضرو کے بھائیوں سے گزارش کرتا ہوں کے بلے کے نشان کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ این اے 55 کے ٹکٹ کے فیصلہ سے متعلق نہ صرف انہیں بلکہ ان کے گروپ اور نظریاتی کارکنان کو شدید تحفظات تھے تاہم چیئرمین تحریک انصاف نے یہ واضع کیا ہے کہ ملین ٹریز منصوبہ کی کامیابی کی وجہ سے اسے ہم نے انتخابی منشور کا حصہ بنایا ہے اورآپ نے میرے ساتھ ملک بھر میں انتخابی مہم میں شانہ بشانہ کردار ادا کرنا ہے اور اس منصوبہ کی کامیابی پر روشنی ڈالنی ہے چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ میں ملک امین اسلم کو صرف ایک حلقہ تک محدودنہیں رکھ سکتا دونوں حلقوں سے میجر طاہر صادق کی کامیابی کے بعد خالی کردہ نشست پر ملک امین اسلم پارٹی امیدوار کی صورت میں الیکشن لڑیں گے اور پارٹی کی کامیابی کی صورت میں آپ وفاقی وزیر ہوں گے ملک امین اسلم نے کہا کہ اسی بیان پر مبنی ویڈیو بیان بھی چیئرمین تحریک انصاف نے جاری کر دیا ہے جو میڈیا اور کارکنان تک پہنچ چکا ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، میجر طاہر صادق اور میری طرف سے ایک باقاعدہ تحریر شدہ معاہدہ پر دستخط کیے جائیں گے جس کے مطابق میجر طاہر صادق کامیابی کے بعد حلقہ این اے 55 کی نشست خالی کریں گے اور ضمنی الیکشن میں ملک امین اسلم کی بھرپور حمایت کر کے ان کی کامیابی یقینی بنائیں گے ملک امین اسلم نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملک امین اسلم نظریاتی کارکن اورپارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں پارٹی کو ملک امین اسلم کی خدمات پر فخر ہے ملک امین اسلم نے آخر میں تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بنی گالہ جا کر احتجاجی دھرنا دیا اور اختلاف رائے کا اپنا جمہوری حق استعمال کیا انہوں نے کارکنان پر واضع کیا کہ پارٹی نشان بلے کو کامیاب بنائیں اور میجر طاہر صادق کی بھرپور حمایت کریں کیونکہ پارٹی کی عزت میں ہی کارکنان کی عزت اور پارٹی کی کامیابی کارکنان کی کامیابی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات