اسلام آباد ،ْانسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے 178پولیس افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی

منگل 12 جون 2018 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے 178پولیس افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی۔ترقی پانے والے افسران میں 08سب انسپکٹر ز سے انسپکٹر،19اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرز، 27 ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئیز اور 124کنسٹیبلز سے ہیڈ کنسٹیبلز شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران اپنے اگلے عہدوں پرخوش اخلاقی ،دل لگی ،نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کا ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز ناصرمحمود ستی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جبکہ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد حسن اقبال کی زیر صدارت پولیس لائن میں اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں اجلاسوں میں 178افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی، آئی جی اسلام آباد نے ترقیوں کے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ترقی پانے والے افسران جو سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں میں ترقی یاب ہوئے ان میں محمد خان ،فلک ناز خان،محمد افضل،صفدر عباس ،محمد حیات،حقنواز،مختار حسین اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدوں میں ترقی یاب ہونے والے افسران میں مدثر شاہ،محمد آصف ،خالد اقبال،محمد اسلم،محمد شریف،اختر حسین،علی اکثر،سلیم اختر،مشتاق حسین،محمد نثار،غلام رسول،ظفر اقبال،اللہ رکھا،انوار الحق،عبدالحمید،ظریف گل،مجیب الرحمان،محمد شفیق اور غلام رسول، اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبلز سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران میں محمد حفیظ،محمد انور،محمد اشرف،عادل سلیم،سدھیر خان،محمد اقبال،غلام شبیر،محمد صابر،محمد ریاض،محمد الیاس،فیض الواحد،عنصر محمود،ایاز مہدی،غلام عباس،آصف علی،ارشد پرویز،کامران اسحاق،اقراء الاریب،نسرین عباسی،آسیہ یاسین،ناصر محمود،فریاد علی،راشد یونس،حافظ اخر حسین،رزاق شاہ،محمد زمان،ظفر اقبال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 124کنسٹیبلز کو ہیڈ کنسٹیبلز کے عہدوں پر بھی ترقی دی گئی ہے ۔ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ناصر محمود ستی ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد سلیمان،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمدحسن اقبال،ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیرا اعظم بھی موجود تھے۔

آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو رینکس لگائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ آج ہم سب کے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے جس کے لئے آپ سب کو ہمیشہ انتظار رہتا ہے ،میں تمام ترقیاب ہونے والے جوانوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں،میں ڈی پی سی ممبران کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے ان افسران کی ترقی کی،آئی جی نے کہا کہ ابھی تمام افسران اگلے عہدوں میں چلے گئے ہیں اور سب کی ذمہ داریاں بھی مزیدبڑھ گئی ہیں ۔

ابھی جو آپ کے کندھوں پر ذمہ داری آئی ہے اس سے ہم سب اور خصوصاً عوام الناس بہتری کی امید رکھے گی۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے اگلے عہدوں میں خوش اخلاقی،دل لگی،نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اسلام آباد کے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے آپ یہ سب کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک مثالی پولیس بننا ہے ،ہم وفاق کی پولیس ہیں اور پورے ملک کی پولیس ہماری طرف دیکھتی ہے ،ہم نے اس لیول پر جانا ہے کہ سب ہمیں فالو کریںاور اس کے لئے ہمیں پولیس کے پانچ بنیادی اقدار پر عمل کرنا ہے،ان میں سب سے پہلی کہ ہمیں خدمت سے سرشار ہونا ہے ،ہم سب عوام کے خادم ہیں نہ کہ حاکم،آپ سب نے عوام کی عزت نفس کا احترام کرتے ہوئے اپنا کام پورا کرنا ہے ،دوسری قدر عوام دوست ہونا ہے ،تیسری قد ر پروفیشنلزم ہے ،جو کہ بہت اہم ہے اگر آپ کو اپنا کام اچھے طریقے سے آتا ہے تو محکمہ اور معاشرہ دونوں میں آپ کی عزت ہوگی،چوتھی قد ر قانون کا برابر اطلاق ہے جبکہ پانچویں قد ر کرپشن فری ہے اور اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس ہے ،سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ آپ سب افسران رز ق حلال کمائیں ،خود بھی حلال کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی رزق حلال کھلائیں ۔

متعلقہ عنوان :