ملتان روڈ پر ٹرک الٹنے سے 100 سے زائد بھیڑیں ،بکریاں ہلاک

منگل 12 جون 2018 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) صوبائی دارلحکومت میں ملتان روڈ پر جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد بھیڑیں اور بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان سے لاہور آتے ہوئے مراکہ گائوں کے قریب بھیڑوں اور بکریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 100سے زائد جانور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ٹرک الٹنے سے سی سی ٹی وی سسٹم مکمل تباہ ہو گیا۔ البتہ ٹرک ڈرائیور لیاقت کو کوئی زیادہ چوٹ نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :