نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا قومی شناختی کارڈ بحال کر دیا

پاسپورٹ آفس نے بھی سابق صدر کا پاسپورٹ بحال کر دیا ،اب پرویز مشرف سفر کر سکتے ہیں

منگل 12 جون 2018 18:03

نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا قومی شناختی کارڈ بحال کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا قومی شناختی کارڈ بحال کر دیا جبکہ پاسپورٹ آفس نے بھی سابق صدر کا پاسپورٹ بحال کر دیا ہے،اب پرویز مشرف سفر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر نادرا اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بحال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے حکم پر سابق صدر کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلاک کیا گیا تھاتاہم سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس آ کر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی اور اس بات کی ضمانت دی تھی کہ سابق صدر کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو سابق صدر کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔