سندھ ہائی کورٹ :سی ای او کے الیکٹرک اور نیپرا نے نیا حلف نا عدالت میں جمع کروا دیا

منگل 12 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت، سی ای او کے الیکٹرک اور نیپرا نے نیا حلف نا عدالت میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، سی ای او کے الیکٹرک اور نیپرا نے نیا حلف نا عدالت میں جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بن قاسم پاور پلانٹ کی خرابی پر چند علاقوں میں لوڈشیدنگ کی جارہی تھی، بن قاسم پاور پلانٹ پر پرزے کی تنصیب کے بعد شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، شہر میں لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے، یہ لوڈ منیجمنٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائی گئی ہے،کے الیکٹرک نے وعدے کے مطابق سرمایہ کاری کی ہے،نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے پابند کردیا ہے، بعد اذاں درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی