Live Updates

ہمارا مقابلہ پاکستان کی کرپٹ جماعتوں اور مافیا سے ہے، سردار یار محمد رند

تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان اور اس کی بقاء کی بات کی ، ہمیشہ مسلم لیگ (ن )کی کرپشن کو بے نقاب کیا ،صوبائی صدر

منگل 12 جون 2018 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ پاکستان کی کرپٹ جماعتوں اور کرپٹ مافیا سے ہے، پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستان کی بقاء کی بات کی ہے، پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے مسلم لیگ (ن )کی کرپشن کو بے نقاب کیا اور پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا ، مکان کی حقیقت عوام کے سامنے لائی پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو بے دردی سے لوٹا اور رہی سہی کسر مسلم لیگ (ن )نے پوری کردی پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی اور ہم بلوچستان کے کونے کونے میں جلسے کرکے اپنی مقبولیت اور عوام کی پاکستان تحریک انصاف سے محبت کو ثابت کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے، جب بھی بلوچستان کے ساتھ کوئی زیادتی یا کوئی ظلم ہوا ہمارے چیئرمین عمران خان نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کی آواز اٹھائی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے صوبے سے کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں حکومت بنائے گی ،ان کا کہنا تھا قوم پرستوں نے ساڑھے چار سال اقتدار میں رہنے کے بعد بھی بلوچستان کو پسماندہ رکھا آج جو لوگ تعلیم دشمنی پر اتر آئے ہیں، انہوں بلوچستان کی عوام کے لئے کیا کیا آج جب ان کے پاس اقتدار نہیں رہا تو انہیں بلوچستان میں افراتفری پھیلانے اور بردار اقوام کو دست و گریبان کرنے کروانے کے لئے سازش کرنا یاد آگئی ہے، بلوچستان میں رہنے والے پشتون، بلوچ آپس میں بھائی بھائی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کو ہرگز مایوس نہیں کریگی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام 25 جولائی کو بلوچستان کو پسماندہ رکھنے والوں کو مسترد کردے بلوچستان کی عوام الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور الیکشن کے دن اپنے آنے والی نسلوں کی قسمت کا فیصلہ بیلٹ کے ذریعے صحیح لوگوں کے حق میں کرے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات