کے آئی یو کا شعبہ صحت یونیورسٹی میں بہترین بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،ڈاکٹر سیدہ گل زہرا

منگل 12 جون 2018 18:42

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شعبہ ہیلتھ یونیورسٹی میں بروقت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سمیت فیکلٹی و سٹاف کو بہترین اور بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار لیڈی میڈیکل آفیسر ڈا کٹر سیدہ گل زہرانے کے آئی یومیں ہیلتھ کی سہولیات کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

اپنے محدود وسائل کے با وجود یونیورسٹی کے مینجمنٹ اسٹاف ،فیکلٹی اور تقر یباًچار ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کوصحت کے حوالے سے خدمات سر انجا م دینے میں مصروف عمل ہے۔شعبہ ہیلتھ بر وقت علاج اور ایمرجنسی کیسز کوبخوبی سنبھالنے میں کلیدی کردار اداکر رہا ہے۔

(جاری ہے)

محدود وسائل کے باوجود بھی بہتر انداز میں کام کرنے پر فکر محسوس کرتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کے ہیلتھ سیکشن میں مجھ سمیت ایک ڈسپنسرتعینات ہیں ۔

کانفرنسز،ورکشاپ ،امتحانات ،سپورٹس ویک سمیت دیگر اہم پروگراموں میںکم اسٹاف کے باوجودخوش اصلوبی سے صحت کے سہولیات فراہم کیاجارہاہے۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کے اس اہم شعبہ کو مزید بہتر بنانے کیلئے یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام کو تجاویز دیں ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد کے آئی یو ہیلتھ سیکشن کو مثالی سیکشن بنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :