نگران وزیراعلی خیبر پختو نخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کی تعیناتی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

منگل 12 جون 2018 19:50

نگران وزیراعلی خیبر پختو نخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کی تعیناتی پشاور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعلی خیبر پختو نخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کی تعیناتی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ نگران وزیراعلی کی تعیناتی آرٹیکل باسٹھ اور تیریسٹھ کی خلاف ورزی ہے۔نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرد ی گئی۔

(جاری ہے)

رٹ پیٹیشن پشاور ہائیکورٹ کے وکیل عزیز الدین کاکاخیل نے دائر کی ہیں رٹ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نگران وزیراعلی کی تعیناتی آرٹیکل 62اور 63 کی خلاف ورزی ہے ۔

سروسز آف پاکستان کے تحت دو سال تک ملازم پیشہ افراد دو سال تک انتظار کرینگے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوانگران وزیراعلی اور وزیر اعلی کے حلف میں کوئی تبدیلی نہیں،قوانین پر عملدرآمد ضروری ہے آئین کی بالادستی کیلئے کام کرنیوالے نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے،نگران وزیراعلی کی تعیناتی جوڈیشل پالیسی 2009 کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج اپنے سٹیٹس اور وقارسے کم عہدہ قبول نہیں کرسکتا۔