اسلام آباد،ایس ایچ او کھنہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم رفیق گرفتار

ملزم پر اس سے قبل بھی جڑواں شہروں میں متعدد مقدمات درج ملزم وفاقی پولیس کے تین تھانوں کو پہلے بھی مطلوب ہے

منگل 12 جون 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ایس ایچ او کھنہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم رفیق گرفتار ،ملزم پر اس سے قبل بھی جڑواں شہروں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور ملزم وفاقی پولیس کے تین تھانوں کو پہلے بھی مطلوب ہے۔گزشتہ روز ایس ایچ او کھنہ ملک لیاقت علی کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش محمد رفیق برما ٹاو،ْن پل کے قریب مو جو د ہے اور ہیر وئن پا ئوڈر ، چرس وغیر ہ فروخت کر رہا ہے اور اگر فوری کا رروائی کی جا ئے تو ملزم کی گرفتار ی یقینی ہے اس اطلا ع پر ایس ایچ او تھا نہ کھنہ لیا قت علی نے اپنی زیر نگر انی سب انسپکٹر زعاشق شاہ اور مائیکل گل ، اے ایس آئی نصیر احمد ،ہیڈ کنسٹیبل خادم چیمہ اور بدر معہ پولیس ٹیم نے بر ما ٹا ئون کے علا قہ میں کا رروائی کر تے ہو ئے ملزم محمد رفیق ولددریا خا ن سکنہ بر ما ٹا ئون اسلام آ باد کو گرفتار کرکے 1065گر ام ہیر وئن اور ملزم محمد ظہو ر ولد نظام الد ین سکنہ النور کا لو نی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 350گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

کھنہ پولیس نے دو نو ں ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔واضع رہے کہ ملزم محمد رفیق کے خلاف قبل ازیں بھی اسلام آ باد کے تھا نہ لو ہی بھیر ، تھا نہ کو رال اور تھا نہ شہزاد ٹا ئون سمیت جڑواں شہروں کے مختلف تھانی جات میں منشیا ت کے متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ رفیق ریکا رڈ یا فتہ ملزم ہے ۔ دوسرے مقدمہ میں اے ایس آئی شاہد منیر وڑائچ نے ملزم فیصل اسلم کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔

تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم عبد الر شید سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ،تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم جو اد علی سے 150گر ام چرس اور تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان علی حسن اور شہباز احمد سے 02پسٹل 30بورمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔۔۔۔،،ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :