کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین منگل کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی

منگل 12 جون 2018 21:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین منگل کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 14 بوگیوں پرمشتمل تھی جو 968 مسافر کولیکراپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سٹی اسٹیشن سے روانہ ہونے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین 30مختلف اسٹیشنز سے ہوتی ہوئی کل پشاور پہنچے گی۔ عید اسپیشل ٹرین اکانومی کلاس بوگیوں پرمشتمل تھی۔ ڈی سی اوریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین آج بدھ کی صبح 11 بج کر 30 منٹ پر کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیئے روانہ ہوگی۔