Live Updates

ریحام خان نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کر دئیے

شدت پسندوں کی طرف جھکاؤعمران خان کواقتدارمیں لاسکتا ہےتو وہ یہ بھی کرینگے،شدت پسندوں کی طرف جھکاؤپرہی میرا عمران خان سے بنیادی اختلاف ہے،ریحام خان کے نئے الزامات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 جون 2018 22:35

ریحام خان نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جون 2018ء ) :عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کر دئیے۔ریحام خان نے نئے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کی طرف جھکاؤعمران خان کواقتدارمیں لاسکتا ہےتو وہ یہ بھی کرینگے،شدت پسندوں کی طرف جھکاؤپرہی میرا عمران خان سے بنیادی اختلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب نے پاکستانی سیاست میں ایک کھلبلی پیدا کر رکھی ہے ۔پاکستانی میڈیا کی بیشتر کوریج ریحام خان کی متنازعہ کتاب اور اسکے مندرجات کے گرد گھوم رہی ہے۔ابھی ریحام خان کی کتاب کے ان مبینہ مندرجات پر بات چیت ختم نہیں ہوئی تھی کہ ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور گھناونا الزام عائد کر دیا ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔

(جاری ہے)

وہ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔اس موقع پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہشدت پسندوں کی طرف جھکاؤپرہی میرا عمران خان سے بنیادی اختلاف ہے۔شدت پسندوں کی طرف جھکاؤعمران خان کواقتدارمیں لاسکتا ہےتو وہ یہ بھی کرینگے۔اپنی کتاب کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کتاب کسی قسم کابدلہ نہیں عوام کی دلچسپی کےلیےہے۔

غیرمطبوعہ کتاب کےمبینہ اقتباسات پی ٹی آئی اوراسکےمیڈیاونگ نےجاری کیے ہیں۔جب کتاب شائع ہی نہیں ہوئی تو اس پرتوہین کےکیسز کیسےبن سکتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ج انتخابی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئیے گئے ریحام خان نے ان پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےجتنےلوگ منتخب کیےہیں سب قابل اعتراض ہیں۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات