بھارت سے آئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے گورودارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچ گئے،

مذہبی رسومات کی ادائیگی یاتری (کل )گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کرینگے ،مرکزی تقریب 16جون کو گورو دورارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد ہوگی

بدھ 13 جون 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب سے سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور آمد،لریلوے سٹیشن سے سخت سکیورٹی حصار میں سپیشل بسوں کے ذریعے گورودارہ ڈیرہ صاحب پہنچ گئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،انچارج سیکورٹی آفیسر من فضل ربی و دیگر افسران یاتریوں کے ہمراہ تھے۔

سکھ جتھہ لیڈر سردار جنگ سنگھ نے لاہور آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پر امن ملک ہے پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ آباد ہیں جنہیں مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل اور انہیں حکومتی سطح پر نمائندگی حاصل ہے ۔انہوںنے کہا کہ لاہور بہت خوبصورت شہر ہے اور یہاں کے کھانے بہت مشہور ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم یہاں قیام کے دوران گریٹر اقبال پاک شاہی قلعہ اور انارکلی کی سیر کریں گے ۔

یاتریوں نے لاہور ریلوے سٹیشن اور بعد ازاں گورو دوارہ ڈیرہ صاحب پہنچنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے ۔ ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری بورڈ کے ہدایت پر سکھ یاتریوں کے سیکورٹی ،رہائش ،ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے اور اشیاء ضروریہ مہیا کی جا رہی ہیں۔بذریعہ بس سفر کرنے کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کی سیکورٹی سمیت ضلعی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سپیشل سکواڈ ہمراہ ہے ۔

سکھ یاتری آج لاہورمیں ایک زوز قیام کریں گے اور گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں اپنی مذہبی عبادات کریں گے ۔یاتری طے شدہ شیڈول کے مطابق کل 15جون کو گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کر کے لاہور واپس آئیں گے ۔جبکہ مرکزی تقریب 16جون کو گورو دورارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد وہہوگی ۔