دریاخان ، عید الفطر پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات، 1150پولیس اہلکار تعینات

بدھ 13 جون 2018 18:17

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) ضلع پولیس بھکر نے عید الفطر پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے 1150پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا 337نماز عید کے اجتماعات کو تین کیٹگری میں تقسیم،45کو حساس قرار دے دیا گیا ضلع کی داخلی حدود پر پولیس کی خصوصی پیکٹس قائم،کے پی کے سے ملحقہ دریائی راستوں،پتنوں اور دریاخان ڈیرپل پرچیکنگ انتہائی سخت ہائی الرٹ قائم حساس نمازعیداجتماعات کو سپیشل برانچ کے خصوصی عملہ سے نماز سے قبل سوپنگ سے کلیرنس واک تھروگیٹ اورپارکنگ خوانچہ فروشوں بھکاریوں کو 100گز سے زائددوررکھنے کی ہدائت لاری اڈوں ،ریلوے اسٹیشن ،اہم پبلک مقامات،بازاروں ،مارکیٹوں اور شاپنگ سنٹروں پرسادہ پارچارت ملبوس اہلکاروں سمیت پولیس جوان تعینات ضلع میں 24گھنٹے موبائل گشت کو ہرصورت فعال رکھنے کی ہدائت تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس بھکرنے عیدالفطرپر سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے 1150پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ضلع میں نمازعید کی337اجتماعات کو تین کٹیگری میں تقسیم کردیاگیاہے ان میں سے 45کو حساس،292کوبی اور سی کٹیگری میں رکھا گیا ہے ضلع کی داخلی حدود میں پولیس کی خصوصی پیکٹس قائم کردی گئی ہیں جہاں سے داخل ہونے والے افراد کی شناخت کو ممکن بنایا جائے گا کے پی کے سے ملحقہ دریائی پٹی پر ہائی الرٹ رکھتے ہوئے دریائی راستوں ،پتنوں اور دریا خان ڈیرہ پل پرانتہائی سخت چیکنگ کی جارہی ہے پنجاب پولیس چیک پوسٹ پرہرقسم کی ٹرانسپورٹ کو جدید آلات سے چیک کیا جارہا ہے پنجاب میں داخل ہونے والے ہرشخص کی شناخت کے بعد کوائف کا اندراج کیاجارہاہے ضلع پولیس بھکر نے لاری اڈوں ،ریلوے اسٹیشن ،اہم پبلک مقامات،بازاروں ،مارکیٹوں،شاپنگ سنٹرزپرسادہ پارچات ملبوس اہلکاروں کے ساتھ پولیس جوان تعینات کردیے ہیں چاندرات کو موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو بازاروں میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے حساس نماز عید اجتماعات پر خصوصی سیکورٹی رکھی جائیگی واک تھروگیٹ نصب کیے جائیں گے نمازیوں کو مکمل چیک کرکے اندرجانے دیا جائے گا ان نماز عید اجتماعات کو سپیشل برانچ کے خصوصی ٹیکنیکل عملہ سے سویپنگ کے بعد کلیرنس لے کر نماز ادا کی جائے گی نمازعیدکے اجتماعات سے سوگزسے زائدکی دوری پرپارکنگ خوانچہ فروشوں اوربھکاریوں کو بھی دور رکھا جائے گا جبکہ ضلع پولیس بھکر 24گھنٹے گشت کو انتہائی موثر رکھا جائے گا