کاغذات نامزدگی کی اسیکروٹنی کا عمل آج بھی جاری رہے گا،صوبائی الیکشن کمشنر

بدھ 13 جون 2018 20:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی اسیکروٹنی کا عمل آج بھی جاری رہے گا جانچ پڑتال کے دوران متعلقہ اداروں ، نیب ، ایف آئی اے ، اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے یہ تمام ادارے وقتاً فوقتاً امیدواروں کا ڈیٹا فراہم کر رہے ہیں جس کی مدت اور روشنی سے ا سیکروٹنی کے عمل کو زیادہ سے زیادہ موثر ، صاف وشفاف بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کا عمل 19 جون2018 تک جاری رہے گا۔