غریب عوام کی دعائوں سے جیت ہماری یقینی ہے ، وڈیرہ محمد حسن جاموٹ

بدھ 13 جون 2018 20:44

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی بی 50کے امیدوار وڈیرہ محمد حسن جاموٹ نے کہا کہ غریب عوام کی دعائوں سے جیت ہماری یقینی ہے ضلع لسبیلہ میں صاف وشفاف الیکشن ہونے چاہیے ہیں کسی بھی قسم کی کوئی دھاندلی برداشت نہیں کرینگے ہمیشہ لسبیلہ زور زبردستی کی سیاست کی گئی لیکن اس مرتبہ جیت عوام کی ہوگی میرے ساتھ مقابلہ کرنیوالے یہ ضرور سوچیں کہ ان کا مقابلہ لسبیلہ کے لاسی عوام کے ساتھ ہے اب جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اس دن سے ان کو لاسی عوام کی یاد آئی ہے پانچ سال اقتدار میں تھے تو انہوں نے لاسی عوام کیلئے کیا کیا اب صرف ووٹ لینے کی خاطر تعزیتیں کی جارہی ہیں سولر بور دیئے جارہے ہیں اور روڈوں پر بجری ڈالی جارہی ہے اب وہ وقت گزر گیا جب عوام کے حقوق تلف کیئے جاتے تھے اس وقت مخالفین جتنا بھی کام کریں وہ صرف اور صرف ووٹ لینے کی خاطر کررہے ہیں مخالفین اس وقت جو بھی کام کررہے اسکا بھی اجر اللہ پاک ہمیں دیگا اگر ہم اٹھ کھڑے نہ ہوتے تو یہ چھوٹے چھوٹے کام بھی نہ ہوتے اور انشاء اللہ جیت پیپلزپارٹی اور لسبیلہ کے عوام کی ہوگی ان مقابلہ مجھ سے نہیں لسبیلہ کی عوام سے ہے ہم نے عوام کے اسرار پر سیاست میں قدم رکھا اور عوام کے ہی اسرار پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ہم صرف اور صرف غریب مظلوم عوام کی خدمت چاہتے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ضلع لسبیلہ کی عوام مزید پتھروں کی زندگی گزار سکیں لسبیلہ کی عوام کو ہمیشہ وعدوں میں خوش رکھا گیا آج بھی لسبیلہ کی عوام پانی ،بجلی ،صحت ،تعلیم جیسی اہم سہولیات سے محروم ہیں لسبیلہ میں روزگار کا فقدان ہے لسبیلہ کے پڑھے لکھے نوجوان روزگار کیلئے در در ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ہم چاہتے ہیں کہ لسبیلہ میں خوشحالی آئے اور لسبیلہ کی عوام خوشحالی کی زندگی گزار سکیں انشاء اللہ کامیاب ہوکر لسبیلہ کے عوام کے جائز مسائل فوری طور پر حل کیئے جائیں گے لسبیلہ کے گھر گھر میں پینے کا پانی ،بجلی پہنچائیں گے اور تمام بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ہمیں اقتدار کی کوئی لالچ نہیں ہے اگر لالچ ہے تو صرف غریبوں کی خدمت کی ہے میں حق وسچ پر کھڑا ہوں اور جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکرگزار ہوں جس کی کرم نوازی سے آج اس مقام پر فائز ہوں اور اللہ پاک مجھ سے غریب عوام کی خدمت کروارہا ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل چین وسکون ہے خدمت خلق پر کوئی سودے بازی نہیں کرونگا ۔

(جاری ہے)

لسبیلہ کو سرسبز بنانے کا خواہش مند بن کر میدان میں نکلا ہوں اگر لسبیلہ کی عوام خوشحالی سکون چین چاہتی ہے تو وہ مجھے کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز بیلہ میں اسکرونٹی عمل مکمل ہونے کے بعد اوتھل آمد پر جاموٹ ہائوس میں اوتھل کے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا عمل صاف وشفاف چاہتے ہیں اور صاف وشفاف الیکشن ہوئے تو الحمد اللہ جیت ہماری یقینی ہے اور الیکشن میں کسی بھی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کرینگے مخالفین لاکھ کوشش کریں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے گے اللہ پاک اور اپنے والدین و لسبیلہ کی غریب عوام و بزرگ رہنمائوں کی دعائوں سے انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی اور ہم خدمت خلق کا نعرہ لے کر میدان میں اتریں اور حق وسچ کی سیاست کرتے ہیں اور جیت ہمیشہ حق وسچ کی ہوتی ہے الیکشن جیتتے ہی لسبیلہ کی عوام کو خوشخبری دینگے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے علاقے لاکھڑا ،کنراج سمیت دیگر ایسے علاقے ہیں جن میں پانی ،بجلی ،روڈ ،سکول ،ہسپتال جیسی اہم سہولیات کا فقدان ہے اور ان علاقوں کے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں نوکریوں کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں آج بھی کنراج ،لاکھڑا ودیگر علاقوں کے لوگ دور دراز سے پینے کا پانی لاتے ہیں اور بجلی نہ ہونے سے لوگ اندھیر میں جی رہے ہیں سکول نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے بچے بکریاں چرہانے پر مجبور ہیں اور ان بچوں کی عمریں ضائع ہورہی ہیں اور روڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے بیمار آدمی کو بازاز تک لانے میں بڑی دشواری کا سامنا ہورہا ہے جبکہ ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ بیماری کے سبب جان کی بازی ہار جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کامیاب ہوتے ہی عوام کو ان کے جائز حقوق دلاونگا اور بنیادی سہولیات فوری طور پر مہیا کیئے جائیں گے۔