ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار دیوان چاولہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے

بدھ 13 جون 2018 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار دیوان چاولہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار دیوان چاولہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دیا ہے ، پیپلزپارٹی یہ نہ سمجھے کہ وہ سندھ کی واحد رولنگ جماعت ہے ، ہم ہر جگہ سے پیپلز پارٹی کے مخالف امیدوار کھڑے کریں گے ، جیت ہو یاہار اس سے فرق نہیں پڑتا ، اگر ہارے بھی تو ایسے ہاریں گے کہ پیپلز پارٹی یاد رکھے گی ۔#