انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دیں گے، زبیر فاروق خان

حلقہ این اے 54 مسائل کا گڑھ بن چکا ہے جس کو صرف ہم ہی حل کر سکتے ہیں، جماعت اسلامی کے امیدوار کا جی الیون میں افطار پارٹی کے شر کا ء سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) اسلام آباد کے حلقہ این اے 54سے آزاد امیدوار زبیر فاروق خان نے کہا کہ انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دیں گے اور حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے جس کو صرف ہم ہی حل کر سکتے ہیں۔حلقہ کی عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ اب تبدیلی لاکر جعلی امیدواروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

ہم اس حلقے کے مقامی لوگ ہیں اور عوام سے قریبی تعلق ہے،عوام کی خدمت کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنا ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا لوگ سیاسی جماعتوں کے جھو ٹے نعروں سے مالوس ہو چکے ہیں اب وہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی الیون میں افطار پارٹی کے شر کا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد سفیان عباسی ، معاص صدیقی ، چوہدری طارق گجر ، چوہدری عرفان ، شفیق عباسی اور دیگررہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔

زبیر فارو ق خان نے کہا اسلام آباد مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے مو جو دہ اور سابق منتخب نمائندوں نے اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے کو ئی سنجیدہ کو شش نہیں کی ، رمضان المبارک میں اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بڑے پیمانے پر لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہر یوں کو شد ید مشکلات کا سامنا ہے ، انھوں نے کہا وہ اہل اسلام آبادکے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں منتخب ہو کر عوام کی محرمیوں کا ازالہ کر یں گے ۔