راولپنڈی،صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 21جون تک ملتوی

بدھ جون 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 21جون تک ملتوی کردی ،گزشتہ روز فاضل عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ،مقدمہ میں نامزد ملزمان کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے صابرہ بی بی نامی خاتون کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ نامزد ملزم امتیاز عرف تاجی کھوکھر میڈیکل گراونڈ پر ضمانت پر ہے ۔