نواسکرینوں کے ساتھ کراچی کا سب سے بڑا سنیماگھرعید پر کھلے گا

مجموعی طور پر تمام تھیٹرز میں بیک وقت میں سولہ سو افراد کی گنجائش پر مبنی سینما گھر ہے

جمعرات جون 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) کراچی والوں کے لیے نو اسکرینوں کے ساتھ شہرکا سب سے بڑا سینما گھر چھوٹی عید کا بڑا تحفہ بن کر آرہا ہے ۔مجموعی طور پر تمام تھیٹرز میں بیک وقت میں سولہ سو افراد کی گنجائش پر مبنی یہ ا سٹیٹ آف دا آرٹ ملٹی پلیکس روشنیوں کے شہر کی سینما کی تاریخ میں ایک ایسا زبردست اضافہ ہے جسے بڑے اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

visual اور سائونڈ کے حوالے سے جدید ترین ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیارکی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے تزین اور ترتیب دیا گیا یہ ملٹی پلیکس نا صرف ملک کے سب سے بڑے شہر میں بلکہ پاکستان میں آنکھیں کھولنے والا سب سے بڑا پرپز بلٹ سینما گھر ہے۔راشد منہاس روڈ پر واقع ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال،، گلستان جوہر اور اس سے متصل علاقوں کے عوام اس نئے ملٹی پلیکس کو شہری ’ مچ نیڈڈ ایڈیشن‘ یعنی ایکضروری اضافہ قرار دیتے ہیں جنہیں اس سے قبل فلم دیکھنے کے لئے میلوں کا سفر طے کرکے ڈیفنس یا صدر جانا پڑتا تھا۔