Live Updates

ماہ رمضان کی طرح باقی سال بھی ہمیں دین اسلام پر مکمل عمل کرنا چاہیے ‘ وصی شاہ

جمعرات 14 جون 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) اداکار ، شاعر ،رائٹر و ٹی وی میزبان وصی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہمارے لیے دین اسلام پر چلنے کیلئے ایک پریکٹس سیشن کی مانند ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم اپنی زندگی میں ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کی رحمتیں ، برکتیں اور نعمتوں کو سمیٹنے کا موقع ملا ۔ہم رمضان المبارک میں روزہ ، نماز ، زکوة اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ایک ماہ کی ٹریننگ میں خدا کی ذات ہمیں یہ بات بتاتی ہے کہ باقی گیارہ ماہ میں بھی نیک اعمال کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ اسکا اچھا اجر مل سکے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :